ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اعظم گڑھ میں دلت کی جھونپڑی میں لگی آگ، دو بچوں سمیت چارافراد جھلس کر ہلاک

اعظم گڑھ میں دلت کی جھونپڑی میں لگی آگ، دو بچوں سمیت چارافراد جھلس کر ہلاک

Sat, 06 Jan 2018 00:17:27    S.O. News Service

اعظم گڑھ،5؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اعظم گڑھ ضلع کے روناپار علاقے میں آج صبح میں ایک جھونپڑی میں لگی آگ میں جھلس کر دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار ارکان کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ روناپار تھانہ علاقہ کے برہیڈا دلت بستی رہائشی رام ساگر (52) اپنے پورے خاندان کے ساتھ ایک جھونپڑی میں رہتا تھا۔ جمعرات۔ جمعہ کی درمیانی شب خاندان کے تمام لوگ کھانے کے بعد سو رہے تھے۔ ڈا تقریباً تین بجے جھونپڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس سے جھلس کر رام سا گر کی بیوی پربھاوتی (45) اور بیٹیوں سنگیتا (13) اور چندرشیلا 17 کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سنگین طور پر جلا رام ساگر نے ضلع کلینک لے جاتے وقت راستے میں ہی دم توڑ دیا. اس واقعہ میں قریب ایک درجن مویشی بھی جھلس گئے۔ ضلع مجسٹریٹ چندربھوش سنگھ نے اسے انتہائی المناک واقعہ بتاتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ مذکورہ واقعہ کے پس منظر میں اس واقعہ کی بالتفصیل جانچ کی جا رہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جانوروں کو سردی سے بچانے کے لئے جھونپڑی میں آگ جلا کر رکھی گئی تھی، ممکن ہے کہ یہ المناک حادثہ ا سی آگ کی وجہ سے پیش آیا ہو ۔ 


Share: